نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )بالی ووڈ کے قدآوراداکار قادر خان کو حال ہی میں پدم شری اعزازدئے جانے کا فیصلہ ہوا ہے لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ اعزاز اب وہ اپنے ہاتھوں سے قبول نہیں کر پائے ۔ یادرہے کہ قادر خان کا انتقال طویل بیماری کے بعد 31 دسمبر کو کناڈا میں ہوا تھا۔قادر خان ہندی فلم دنیا کے بہت بڑے نام تھے جنہوں نے تقریبا 200 سے زیادہ فلموں میں کام کیا اور سنیما میں کمال کے اسکرین پلے لکھے۔ اب ان کے انقتال کے بعد حکومت نے انہیں یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلہکے بعد ان کے بیٹے سرفراز نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اچھا ہوتا اگر میرے والد اسے قبول کرنے کیلئے یہیں ہوتے لیکن اگر خدا کسی انسان سے خوش ہے تو وہ اسے اس کے حصے کی عزت دینے کا طریقہ نکال لیتا ہے، ان کے اس دنیا سے الوداع کہنے کے بعد بھی اسے اعزاز مل ہی جاتا ہے۔ فراز نے مزید کہا کہ ان کے والد کو یہ اعزاز ملنے میں تاخیر ہوئی ہے۔