قابل کی کامیابی پر راکیش روشن بے حد خوش

ممبئی 2فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلمساز راکیش روشن اپنی فلم قابل کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔راکیش روشن اور سنجے گپتا کی ہدایت میں بنی قابل یوم جمہوریہ کے موقع پر 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے ۔ فلم میں رتیک روشن اور یامي گوتم نے اہم کردار اداکیاھے ۔فلم باکس آفس پر 80 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے ۔ فلم کی کامیابی سے راکیش روشن کافی خوش ہیں۔ قابل کے ساتھ ہی شاہ رخ کی فلم رئیس بھی ریلیز ہوئی تھی جو 110 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے ۔راکیش روشن نے کہا ”ہم لوگوں کے لئے بہت اچھا ہے کہ دونوں فلمیں اچھا کر رہی ہیں۔ سارا زمانہ سنیما کا دیوانہ. یہ ہم سب کے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے ۔ ہم نے کافی محنت اور لگن سے یہ فلم بنائی ہے ۔ سامعین نے بھی فلم کو بہت پیار دیا ہے ۔ یہ دیکھ کر ہمیں اور زیادہ خوشی ہے اور آگے بھی بہتر فلمیں بنانے کے لئے توانائی بھی ملتی ہے ،قابل کے لئے ہمیں جو پیار مل رہا ہے ، وہ ویسا ہی ہے جیسا کہو نا پیار ہے کے لئے ملاتھا۔