حیدرآباد ۔ 30 مارچ (آئی این این) دفتر چیف الیکٹورل آفیسر، تلنگانہ کے زیراہتمام انتخابی عمل میں معذورین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے اتوار کو پیپلز پلازا، نیکلس روڈ پر واک منعقد ہوگی۔ اس واک کا مقصد معذور اشخاص کو ان کے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی ترغیب دلانا بھی ہے۔ اس واک میں چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر رجت کمار، ایڈیشنل سی ای او بدھا پرکاش، جی ایچ ایم سی کمشنر دانا کشور، پولیس کمشنرس انجنی کمار (حیدرآباد)، مہیش بھاگوت (رچہ کنڈہ) اور وی سی سجنار (سائبرآباد) اور دوسرے عہدیداروں کے علاوہ دیگر ممتاز شخصیتیں، غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن شرکت کریں گے۔