قابل تجدید توانائی و بائیو ٹکنالوجی میں زائد تعاون ہند و کیوبا باہم رضامند

ہوانا ۔23 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور کیوبا نے بائیوٹیکنالوجی ، قابل تجدید توانائی اور عمومی ادویہ شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے جیسا کہ صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کی کیوبا کے ہم منصب میگوئل ڈائز ۔ کانل سے بات چیت کی وجہ سے اس میں مزید استحکام پیدا ہوا ۔ کووند جمعرات کو سہ قومی دورہ پر روانہ ہوئے تھے ۔ آج انھوں نے ہوانا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انھوں نے اپنے ہم منصب ڈائز کانل سے ملاقات اور مندوب سطح پر بات چیت کی جو دونوں ملکوں کے درمیان باہم تعاون میں اضافہ برائے قابل تجدید توانائی ، بائیوٹیکنالوجی اور عمومی ادوویہ پر محیط تھی ۔ علاوہ ازیں کیوبا نے ہندوستان کو اقوام متحدہ نشست کے لئے تعاون کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ صدر رام ناتھ کووند نے ہوانا یونیورسٹی میں ’’ہندوستان اور گلوبل جنوب ‘‘ کے موضوع پر بھی خطاب کیا جہاں انھوں نے ہندوستان اور کیوبا پر زور دیا کہ ’’عالمی گورننس اسٹرکچرس‘‘ کی ترقی یافتہ ممالک تک رسائی کیلئے مشترکہ کام کی ضرورت ہے ۔