قابل اطمینا ن سیٹیں نہ ملنے پر اپنے دم پر الیکشن لڑوں گی : مایاوتی

لکھنؤ : مدھیہ پردیش ، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی کے ساتھ ہونے والے تال میل پر کانگریس کی جانب سے ہونے اولی بیان بازی پر آج بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اگر ان کی مرضی کے مطابق تینوں ریاستوں میں نشستیں نہیں ملی تو ان کی پارٹی اپنے دم پر تینوں ریاستوں سے الیکشن لڑنے تیار ہے ۔مایاوتی نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں مضبوط حکومت نہیں بلکہ مجبور حکومت کی چل رہی ہے ۔ملک کو ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے تا کہ ملک میں ٹھپ ہوئے کامو ں مکمل ہوسکے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد کے خلاف مرکزی حکومت کا رویہ سخت نہ ہونے کی وجہ سے اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد روکنے کے لئے سپریم کورٹ مداخلت کرکے اس کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔انھوں نے الور میں ہوئے ہجومی تشدد کی وجہ سے موت پر افسوس کا اظہار کیا او راس واقعہ کی مذمت کی ۔

جاریہ سال کے اخیر میں ہونے والے انتخابات میں راجستھان ، مدھیہ پردیش او رچھتیس گڑھ میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سبھی پارٹیو ں نے کمر کس لی ہے ۔بی جے پی کو شکست دینے کے لئے سبھی مخالف پارٹیوں کے اتحاد کو بنایا جارہا ہے ۔