چندی گڑھ 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے آج ریاستی اسمبلی میں کہا کہ کانگریس 1984 کے مخالف سکھ فسادات میں ملوث نہیں ہے اور کچھ پارٹی قائدین اس میں ملوث تھے اور یہ شخصی سطح پر تھے ۔ انہوں نے کچھ کانگریس قائدین کے نام بھی لئے اور ادعا کیا کہ انہوں نے فسادات کے بعد کیمپس میں ان کے نام سنے تھے ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ کہنے کے موقف میں ہیں کہ کانگریس بحیثیت پارٹی 1984 کے مخالف سکھ فسادات میں ملوث نہیں تھی ۔