نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صبح کی اولین ساعتوں میں دہلی کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ میں جن پانچ افراد کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہوئی ہے ، ان میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ مغربی دہلی کے بیگم پور علاقہ میں واقع فیکٹری میں اگ لگنے کا حادثہ رونما ہوا جہاں کاغذ کی پلیٹس (کاپیاں) بنائی جاتی ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ مہلوکین کی 17 سالہ شرون کمار ، 5 سالہ نرنجن ، 11 سالہ نلیش ، 26 سالہ نتن اور 15 سالہ شیوم کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ۔ آگ بجھانے آٹھ فائر بریگیڈس جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔