حیدرآباد۔/14اپریل، ( راست ) فیڈریشن آف انڈیا اسٹاف یونینوں کے ارکان نے آج باندرہ کرلا کامپلکس ممبئی میں بینک آف انڈیا کے ہیڈکوارٹرس کے سامنے دھرنا دیا۔ یونین کے جنرل سکریٹری دنیش لالن جان نے اس دھرنے کی قیادت کی۔ بجرنگ پرساد گیتا زونل سکریٹری حیدرآباد زون بینک آف انڈیا اسٹاف یونین نے بھی اس دھرنے میں حصہ لیا۔ ان ملازمین کا مطالبہ تھا کہ قرض نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قرض کی فراہمی کے عمل میں درمیانی آدمی کے رول کو ختم کیا جائے۔ قرض کی وصولی کے میکانزم کو مستحکم بنانا، بینک کاری کے عمل میں تبدیلیاں، فنڈس سے متعلق اطلاعات، تشہیر کا غلط استعمال روکنا، ملازمین کیلئے پٹرول کی قیمت، ری ایمبرسمنٹ اور دیگر مطالبات کی یکسوئی تھا۔