فیڈرل فرنٹ کے قیام کا خواب چکنا چور

کے سی آر کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ اور فیڈرل فرنٹ قائم کرنے کی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد اب لوک سبھا چناؤ نتائج کے بعد جو پارٹی بھی حکومت تشکیل دینے کے قریب ہوگی اس کا ساتھ دینے کی تیاری میں ہیں ۔ چاہے وہ بی جے پی ہو یا کانگریس ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے سی آر کا اصل مقصد تلنگانہ کی ترقی کو یقینی بنانا ہے اور وہ اسی مقصد کے تحت مرکز میں حکومت سازی میں ٹی آر ایس کی مدد سے متعلق پالیسی طئے کریں گے ۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اس وقت کانگریس سے بی جے پی قائدین کے ساتھ کے چندر شیکھر راؤ کے قریبی روابطہ اور تعلقات ہیں ۔۔