فیڈرل ریزرو ’’قابو سے باہر‘‘ : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یو ایس فیڈرل ریزرو کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کہ سنٹرل بینک اس وقت ’’قابو سے باہر‘‘ ہے تاہم انہوں نے سنٹرل بینک کے سربراہ جیروم پاویل کو برطرف کئے جانے کے امکانات کو مسترد کردیا۔ وائیٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس وقت فیڈرل ریزرو قابو سے باہر ہوچکا ہے اور وہ لوگ جو بھی کررہے ہیں وہ غلط ہے۔ سابق صدر اوباما کے دور میں آپکو ڈھیر ساری مدد مل جایا کرتی تھی کیونکہ ان کی سود کی شرح بہت کم تھی۔

اے این زیڈ بینک آسٹریلیا کے 200 ملازمین برطرف
سڈنی ۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اے این زیڈ بینک آسٹریلیا نے اپنے 200 ملازمین بشمول سینئر ایکزیکٹیوز کو نامناسب بینکنگ رویہ بشمول بے قاعدگیوں کے الزام میں برطرف کردیا ہے ۔ ماضی میں اے این زیڈ بینک نے کافی توجہ نہیں دی تھی ۔