نئی دہلی ۔ 12ولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں فیول کی مانگ میں ماہ جون میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ فیول کی قیمتوںمیں کمی کی وجہ اس کے استعمال میں اضافہ کے باعث فیول کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس ماہ جون میں فیول کا جملہ استعمال 17.99 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ سال ماہ جون میں یہ 16.56 ملین ٹن تھا ۔وزارت آئیل پٹرولیم پلاننگ اینڈ انالائسیس سیل کے ڈیٹا میں یہ بات بتائی۔