فیول قیمتوں پر پی چدمبرم کی مودی حکومت پر تنقید

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے ان دعووں پر تنقید کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت پٹرول قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے اقدامات پر غور کر رہی ہے کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی بی جے پی شائد مفت خام تیل حاصل کرنے کا ذریعہ تلاش کرلے گی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹس میں مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وہ معیشت میں کالے دھن کے بہاؤ کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ایک طرف حکومت نے واضح کردیا کہ وہ فیول قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کریگی تو دوسری طرف بی جے پی صدر امیت شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتوں پر قابو پالے گی ۔ چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی شائد کوئی ایسا ذریعہ تلاش کرے جو مفت پٹرول سربراہ کرے ۔ امیت شاہ نے بین الاقوامی حالات کو پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور روپئے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کیلئے ذمہ دار قرار دیا تھا ۔