وزیراعظم کا علامتی پتلہ نذر آتش، سی پی آئی گریٹر حیدرآباد کونسل قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔20جون(سیاست نیوز)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد کونسل کی جانب سے پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں او ر مہنگائی کے خلاف منفرد انداز کا احتجاجی پروگرام منعقد کیاگیا۔ سی پی آئی اسٹیٹ چاڈا وینکٹ ریڈی کی قیادت میںمنعقدہ اس احتجاجی دھرنا میں ریاستی او رشہری کونسل کے قائدین ای ٹی نرسمہا‘ سلیم خان‘ گیلویا ‘ راکیش سنگھ ‘ ہری ناتھ گوڑ اور سینکڑوں کی تعداد میںپارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔بعدازاں وزیراعظم نریندر مودی اور مہنگائی کا علامتی پتلا بھی نذر آتش کیاگیا۔ قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چاڈا وینکٹ ریڈی نے مرکز او رتلنگانہ ریاست کی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے میںتمام محاذوں پر ناکام قراردیا۔ پچھلے چارسالو ں میں تیزی کے ساتھ مہنگائی میںاضافہ ہوا ہے اور بالخصوص پٹرول و ڈیزل کے بشمول پکوان گیس میں اس مرتبہ تاریخی اضافہ کی وجہہ سے عوام کو کافی پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری میںاضافہ کا راست اثر متوسط طبقے کے لوگوں پر پڑ رہا ہے جس کو راحت پہنچانے کے نام پر وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی نے مرکز میںاقتدار حاصل کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مارکٹ میں کچے تیل کی قیمتوں میںکمی کے باوجود پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مرکزی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جبکہ ریاستی حکومت بھی ٹیکس میںکمی لاتے ہوئے عوام پر عائد بوجھ میںکمی کے اقدامات اٹھاسکتی ہے مگر مرکزی او رریاستی حکومتیں صنعت کاروں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہیں ۔انہو ںنے کہاکہ کارپوریٹ طبقے کی خوشنودی کے لئے عام لوگوں کو مشکلات سے دوچار کیاجارہا ہے۔