نئی دہلی۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )دہلی حکومت کی جانب سے فینسی وہیکلس رجسٹریشن نمبر کا پہلی مرتبہ آن لائن ای آکشن کروایا گیا جس سے حکومت کو 73لاکھ روپئے حاصل ہوئے ۔ فینسی رجسٹریشن نمبر 0001 کیلئے اقل ترین محفوظ قیمت 5لاکھ روپئے رکھی گئی تھی لیکن یہ نمبر 12.5لاکھ میں فروخت ہوا ۔ ہر ماہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فینسی نمبرس کا ای آکشن کروایا جائے گا جو موٹر مالکین فینسی نمبر کے خواہشمند ہیں وہ ای آکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ عہدیدار نے بتایا کہ 0009 فینسی نمبر 8.25لاکھ میں فروخت ہوا جب کہ 0006 کیلئے 3.15لاکھ ‘ 0786 نمبر کیلئے 5.15لاکھ روپئے کی بولی دی گئی ۔