مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بیان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیدرآباد نے فینانشیل انکلوژن پر میڈیم ۔ ٹرم پاتھ پر ایک کمیٹی قائم کرنے کے ریزرو بنک آف انڈیا کے اقدام کی ستائش کی ۔ اس کمیٹی نے ایک رپورٹ داخل کی اور کنوینشنل بنکنگ سیٹ اپ کے اندر سود کے بغیر بنکنگ وینڈو کی سفارش کررہی ہے ۔ مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، حیدرآباد کے چیرمین مسٹر غلام محمد نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے لیے معاون مودی حکومت کے فیصلہ سے خوش ہیں اور اس فیصلہ کی ستائش کرتے ہیں جس سے ملک کے اندر اور مشرق وسطیٰ دونوں جگہوں سے انفراسٹرکچر پراجکٹس میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ہوگی ۔ ایک مسودہ رپورٹ عوام کی رائے اور تجاویز کے لیے عوام کے سامنے رکھی گئی ہے ۔ ایم سی سی آئی نے اپنی تجاویز غور کرنے کے لیے پیش کئے ہیں ۔ فینانشیل انکلوژن پلان جسے وزیر اعظم کی جن دھن یوجنا کہا جاتا ہے ہندوستان میں ہر گھر کے لیے کم از کم ایک بنک اکاونٹ فراہم کرتی ہے ، قابل خیر مقدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک فینانشیل سلیوشنس کی فراہمی کے لیے آپشنس انٹرسٹ فری بنکنگ ونڈوز تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ ڈیلیوری کے روٹس میں این بی ایف سیز ، مائیکرو فینانس انسٹی ٹیوشنس ، انشورنس کمپنیز ، اسیٹ مینجمنٹ کمپنیز اس میں شامل ہونا چاہئے ۔۔