راجکوٹ ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) لوٹ مار کی دلیرانہ واردات میں تین نقاب پوش آدمیوں نے مبینہ طور پر یہاں شہر کی ایک فینانس کمپنی کے اسٹاف ممبر کو چاقو گھونپ دیا اور اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر 17 لاکھ روپئے لیکر چلتے بنے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ 30 سالہ سنیل لالوانی جو ’امباجی انٹرپرائز‘ کا ملازم ہے، اسے دوشنبہ کی شام تین غیرشناخت شدہ موٹربائیک سوار آدمیوں نے چاقو مارا، اور اس کے پاس سے 17 لاکھ روپئے چھین لئے، شہر میں ڈیٹکشن آف کرائم برانچ (ڈی سی بی) کے پولیس انسپکٹر اے بی نکوم نے یہ بات بتائی۔ ڈی سی بی نے تین نامعلوم افراد کے خلاف لوٹ مار اور زخمی کرنے کے الزامات کے تحت ایک کیس درج رجسٹر کرلیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لالوانی جو امباجی انٹرپرائز سے آٹھ سال سے وابستہ ہے، اس نے یہاں پنچ ناتھ پارٹی پلاٹ علاقہ کے قریب واقع پنجاب نیشنل بینک سے رقم نکالی اور اپنی اسکوٹر چلاتے ہوئے فینانس کمپنی واقع دھیبر روڈ علاقہ کو جارہا تھا۔نکوم نے کہا کہ مزید انکوائری کی جارہی ہے۔
سی آر پی ایف جوان کی خودکشی
جموں ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک سی آر پی ایف جوان نے یہاں ضلع ریسی کی کاترا پٹی میں مبینہ طور پر زہر کھاکر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے کہا کہ جوان منوج کمار متوطن ہریانہ نے گزشتہ شام فورس کے ککریال ٹریننگ کیمپ میں کچھ زہریلا مادہ استعمال کیا۔