فیملی میں کوئی اختلافات نہیں : تیج پرتاپ یادو

پٹنہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لالو پرساد کی بڑی بیٹی میسا بھارتی کے اپنے دو بھائیوں کے درمیان اختلاف کے تعلق سے تبصروں سے الجھن پیدا ہوجانے کے ایک روز بعد ان کے چھوٹے بھائی تیج پرتاپ یادو نے آج دعویٰ کیا کہ ان کی فیملی میں کوئی رسہ کشی نہیں ہے جبکہ تیجسوی یادو نے اس مسئلہ پر سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا ۔ تیج پرتاپ نے ٹوئیٹر کے ذریعہ واضح کیا کہ فیملی میں کوئی اختلاف نہیں لیکن سابق ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی نے اس بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ قبل ازیں ہلکی افواہیں گرم تھیں کہ چیف منسٹر کے عہدہ کے بارے میں تیج پرتاپ یادو اور ان کے بھائیوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔