حیدرآباد ۔ 13 اپریل ۔ ( پی ٹی آئی ) ستیم اسکام کے اصل سرغنہ بی راما لنگا راجو نے سیشنس کی عدالت سے رجوع ہوکر ایک خصوصی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف چیلنج کیا ہے جس میں انھیں اور دیگر 9 ملزمین کو سابق ستیم کمپیوٹرس سرویسیس لمیٹیڈ ( ایس سی ایس ایل ) کے کھاتوں میں کروڑہا روپیوں کی دھوکہ دہی کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ راما لنگا راجو نے دیگر سات کے ساتھ مٹرو پولیٹن سیشنس کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس کے قابل سماعت ہونے کی صورت میں 15 اپریل کو آئندہ پیشی ہوگی ۔ اپیل دائر کرنے والے ایک وکیل صفائی نے کہاکہ خصوصی عدالت کا فیصلہ قانوناً درست نہیں ہے اور صفائی میں کی گئی بحث پر غور نہیں کیا گیا تھا ۔