فیصلہ اگر بڑی جیت ہے تو اب کجریوال کام کرکے دکھائیں: شیلا

نئی دہلی۔4 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی سابق وزیر اعلی اور کانگریس کی سینئر رہنما شیلا ڈکشٹ نے دہلی حکومت اور لفٹننٹ گورنر کے اختیارات کے معاملے میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کجریوال کو مشورہ دیا کہ وہ مرکز کے ساتھ تال میل کرکے عوامی مفاد کے کاموں پر زیادہ توجہ دیں۔ پندرہ سال تک وزیر اعلی رہیں ڈکشٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہاکہ میرا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ نے صورتحال واضح کردی ہے کہ دہلی مکمل ریاست نہیں ہے اور دیگر ریاستوں کے مقابلے میں یہاں کافی فرق ہے ۔