مسلمہ اسکولس کے انتظامیہ کی اسوسی ایشن کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مسلمہ اسکولس کے انتظامیہ کی اسوسی ایشن
TRSMA نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکولس کے لئے فیس کا ڈھانچہ طے کرنے سے قبل اس کے ساتھ بات چیت کرے۔ اسوسی ایشن کے صدر ایس این ریڈی نے کہاکہ اسکول مینجمنٹس کے ساتھ مشورہ کے ذریعہ ہی مناسب فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری صورت میں اسکولس اور اسکول انتظامیہ کے لئے مسائل درپیش ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو سال 1994 ء میں جاری کئے گئے جی او میں تبدیلیاں لانا چاہئے کیوں کہ اسکولس زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خرچ زیادہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کئی چھوٹے اور اوسط اسکولس غریب اور اوسط طبقات کی خدمت کررہے ہیں۔ حکومت کو ان اسکولس کی حالت کا نوٹ لینا چاہئے۔