فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایہ جات کی اپریل تک ادائیگی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ طلباء کے فیس ری ایمبرسمنٹ رقومات کے تمام بقایا جات ماہ اپریل کے اختتام تک ادا کرنے کیلئے اقدامات کرے گی ۔ایوان میں تصرف بل پر ہو ئے مباحث کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس بات کا تیقن دیا اور کہا کہ ان بقایہ جات کی ادائیگی کے بعد آئندہ فراہم کی جانے والی فیس ری ایمبرسمنٹ رقومات ہر ماہ فراہم کرنے یا تین ماہ میں ایک مرتبہ فراہم کرنے پر غور کیا جائے گا اور یہ رقومات مکمل تصدیق ہونے کے بعد ہی آن لائین فراہم کرنے یا رات کالجوں کو طلباء کے حوالہ کرنے سے متعلق تجویز پر غور کیا جائے گا۔