واشنگٹن ۔7 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے سب سے متمول ترین شخص بن گئے ہیں انہوں نے وارن بونٹ پر سبقت حاصل کرلی ہے ۔ 34 سالہ زکربرگ امیزان ڈاٹ کام کے بانی زیف نبروس اور مائیکرو سافٹ کے معاون بانی بل گیٹس سے پیچھے ہیں ۔ پہلی مرتبہ دنیا کے 3 متمول ترین افراد میں ٹکنالوجی کی دوڑ میں زکربرگ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ ان کی دولت کا تخمینہ 81.6 بلین ڈالر ( تقریبا 561 لاکھ کروڑ روپئے ) ہے ۔۔