فیس بک کا زیادہ استعمال کرے بچوں کے دماغ کو متاثر، ماہرین

یوں تو فیس بک  سمیت دوسری سوشنل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس بچے بڑے سبھی استعمال کرتے ہیں، لیکن بچوں کےلئے فیس بک کا زیادہ استعمال ان کی دماغی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتا ہے، جی ہاں 24گھنٹوں میں 2گھنٹے سے زائد فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنا بچوں کی دماغی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے اور اس سے حافظہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دن میں 2گھنٹے سے زائد صرف کرنے سے بچوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور ان میں خودکشی کا رجحان بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے معمولات پر نظر رکھتے ہوئے انہیں زیادہ دیر تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وقت گزارنے سے روکیں اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں جیسے کھیل اور ورزش کی جانب راغب کریں۔