جنیوا ۔ 2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فیس بک کا استعمال آج اتنا عام ہوگیا ہے کہ اب کسی خاص شخصیت کی مقبولیت کا اندازہ بھی فیس بک فالورز کے ذریعہ لگایا جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم پر اگر ہم وزیراعظم ہند نریندر مودی کی مقبولیت کی بات کریں تو اس وقت موصوف کئی عالمی قائدین بشمول امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی کہیں آگے ہیں ۔ ایک نئی اسٹڈی کے ذریعہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بک پر 43.2 ملین افراد نریندر مودی کے فالورز ہیں جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ ایک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر چھائے ہوئے ہیں جہاں انکے 23.1 ملین فالورز ہیں ۔ ’’ ورلڈ لیڈرس آن فیس بک ‘‘ کے عنوان سے اس نئی اسٹڈی کوبرسن کوہین اینڈ وولف کی جانب سے جاری کیا گیا ۔