اشنگٹن ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک نے بتایا جاتا ہے کہ ایک ترک عدالت کے احکام کے پیش نظر پیغمبر محمد ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے کئی صفحات تک رسائی بلاک کردی ہے ۔ عدالت نے فیس بک کو مذہبی احساسات مجروح کرنے والے صفحات کو بند کردینے کے احکام جاری کئے تھے اور اتوار کی رولنگ کے تناظر میں جس میں بصورت دیگر اس سوشیل نیٹ ورک تک رسائی پر امتناع عائد کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا ، فیس بک نے ان صفحات کو حذف کردینے میں ہی عافیت سمجھی۔ یہ اقدام ایسے پس منظر میں سامنے آیا ہے جبکہ اس ماہ فرانسیسی طنزیہ جریدہ کے دفاتر پر حملہ ہوا ، جس نے گستاخانہ کارٹون شائع کئے تھے ۔