فیس بک راز افشاء ہونے پر مائیکروسافٹ کوتشویش

ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شرائط نافذ کرنے کی ضرورت
ممبئی ۔ 28 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گلوبل ٹکنالوجی میں سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ نے فیس بک کے راز افشاء ہونے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا کو زیاد ہ سے زیادہ محفوظ بنانے کیلئے اس شعبہ میں سخت ترین شرائط میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ بلاک چن جیسے ٹولس کی مدد سے اس تشویش کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ مائیکرو سافٹ کے ایکزیکٹیو وائس پریسیڈنٹ برائے بزنس ڈیولپمنٹ پی جانسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ تمام سگنلس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹکنالوجی صنعت میں بلاشبہ مزید شرائط کی گنجائش ہوگی ۔ ہمارا کام ہی ان شرائط کی پابندی کرنا ہے ۔ جانسن جنھوں نے ہندوستانی نژاد مائیکرو سافٹ چیف ایکزیکٹیو ستیہ ناڈیلا کو رپورٹ کی ہے کا کہنا ہے کہ امریکی کارپوریشن ریڈمنٹ نے ہمیشہ ڈیٹا کی رازاداری کے تعلق سے اُصولی موقف اختیار کیا ہے اور اس نے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ایک فرد کے راز کی حفاظت کرنے کا پابند عہد ہے ۔ ہمارا ایقان ہے کہ ہمارے کسٹمرس کا ڈیٹا اُن کا اپنا ڈیٹا ہوتا ہے ، ہمارا کام صرف ان کو محفوظ رکھنا ہے ۔ جانسن نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں شرائط و قواعد میں اضافہ کی جانب روشنی ڈالی جانی چاہئے ۔ جانسن جو پیر سے ممبئی میں ہیں نے یوروپ کی مثال پیش کی جس نے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کو متعارف کروایا ہے ۔

اس کمپنی سے دیگر تمام کمپنیاں وابستہ ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کی جاتی ہے کہ اس ڈیٹا میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے باعث 50 ملین فیس بک استعمال کرنے والوں تک غیرقانونی طورپر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ لندن کے کنسلٹینسی کیمرج انالیٹیکا نے انتخابی نتائج میں اثرانداز ہونے کیلئے اس سے رسائی حاصل کی ہے ۔ یہ انالیٹیکا ایک سوشل نٹورک ہے جو ڈیٹا رکھنے والوں پر قریبی نظر رکھتا ہے ۔ جانسن نے مزید کہاکہ ٹکنالوجی ہی واحد ایسی چیز ہے جو موجودہ اندیشوں کو دور کرنے میں مدد کرسکتی ہے ۔ ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اُس کے غلط استعمال کو روکا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ٹکنالوجی دراصل مسائل کو حل کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ اس وقت جو مسائل اُبھر رہے ہیں ان کو حل کرنے میں بلاک چن جیسی چیزیں ہیں اس کا حصہ بن سکتی ہیںکیونکہ یہ ایک شفاف اور محفوظ ٹکنالوجی ہے ۔ جن لوگوں کو ٹکنالوجی کے غیرمحفوظ ہونے کا اندیشہ ہے وہ شرائط اور ضوابط کو سخت بناتے ہوئے کام کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان کی کمپنی 125 ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ کام کررہی ہے ۔