فیس بک تنازعہ پر 16 سالہ لڑکی کے ہاتھوں سہیلی کا قتل

لندن ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہولناک واقعہ میں 16 سالہ لڑکی نے فیس بک سے متعلق کسی تنازعہ پر جنون کی حد تک برہم ہوکر اپنی عزیز سہیلی کو 65 مرتبہ تیز دھاری ہتھیار گھونپ کر قتل کردیا۔ ایرانڈی ایلزیبتھ گوتریز کو یہ جان کر غیرمعمولی غصہ آگیا تھا کہ اُس کی سہیلی نے سوشل نٹورکنگ سائیٹ پر دونوں کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کردیئے ۔ گوتریز نے ہم عمر سہیلی آنیل بائیز کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس سال کے ختم تک زندہ بچ جائے تو خود کو خوش قسمت سمجھ لینا ۔

لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال، چار لاکھ مسافر متاثر ہوں گے
برلن ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی نمبر ایک ایئر لائن لفتھانزا نے کہا ہے کہ پائلٹوں کی ہڑتال کے دوران وہ تقریباً 3800 پروازیں منسوخ کر دے گی۔ تنخواہوں کے تنازعے پر پائلٹوں کے اتحاد ’کاک پٹ‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چہارشنبہ، جمعرات اور جمعہ کام نہیں کریں گے۔ اس ہڑتال کے نتیجے میں چار لاکھ پچیس ہزار مسافروں کے علاوہ جرمنی کے سات ہوائی اڈے بھی متاثر ہوں گے۔ اس فضائی کمپنی کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جا رہی ہے۔