واشنگٹن ۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فیس بک استعمال کرنے والے 50 ملین افراد کا ڈیٹا ہیک کرلیا جانے کا امکان ہے ۔ نامعلوم ہیکرس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر سکیورٹی توڑکر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی اطلاع ہے ۔ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ ہندوستان سے ہی غیرمعمولی طورپر کئی اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا جائیگا۔ سوشیل میڈیا کے اس ادارہ نے دیگر 40 ملین استعمال کنندگان کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے اقدام کئے ہیں۔ زکربرگ نے مزید کہاکہ ہیکرس نے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کانفرنس ہال میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے ملک واری اکاؤنٹ اور استعمال کنندگان کی تفصیل پیش نہیں کی البتہ یہ بتایا کہ ان کی کمپنی کے پاس زیادہ سے زیادہ 270 بلین استعمال کنندگان کی فہرست ہے جس کے 2 بلین عالمی استعمال کنندگان ہیں۔ فیس بک نے فوری طورپر اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا ہندوستان میں اکاونٹس کی تعداد کتنی ہے ۔ زکر برگ نے کہا کہ منگل کی دوپہر تک ہماری انجینئرنگ ٹیم کو فیس بک پر 50 ملین اکاؤنٹس کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ۔ ٹیم کو پتہ چلا کہ ہیکرس نے اہم ترین کوڈ کو نقصان پہونچاکر اس کے فیچر تک پہونچنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ فیچررازداری میں ہے ۔ اس میں عوام کی فیس بک پروفائیل محفوظ ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد دیکھنا چاہتا ہے تو اس تک رسائی حاصل کرتا ہے۔