لندن 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک 22 سالہ شخص کو مخالف مسلم فیس بُک پیام پر جیل کی سزا سنائی گئی۔ اُس نے مانچسٹر ارینا میں خودکش حملے کے بعد فیس بُک پر لکھا تھا کہ ’’تمام مسلمانوں کا قتل کیا جائے‘‘۔ اس پیام کے بعد مذہبی منافرت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ نارتھ ویلز کے جیکوولیز کو مذہبی منافرت پھیلانے کے ارادے سے مواد شائع کرنے کا مجرم قرار دیا گیا اور مولڈ کراؤن کورٹ نے اُنھیں جیل کی سزا سنائی۔ استغاثہ نے بحث میں کہاکہ جیکوولیز کا ایک پیام بالخصوص سنگین نوعیت کا رہا اور اُس نے بم دھماکے کے فوری بعد جبکہ عوامی جذبات مشتعل تھے اُس نے یہ پیغام فیس بُک پر پوسٹ کیا۔