منگلورو 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ضلع دکھشنا کنڑا میں آر ایس ایس کے ایک سینئر لیڈر سے متعلق ایک مبینہ اہانت آمیز پوسٹ سوشیل میڈیا پر پھیل گیا اور ان پر کئے جانے والے قابل اعتراض ریمارکس پر مختلف گوشوں نے مذمت کی۔ ایک گروپ جس نے خود کو ’’ٹرو میڈیا نیٹ ورک‘‘ کا نام دیا ہے، 28 جنوری کو اپنے فیس بُک پیج پر میسور کے سابق حکمراں ٹیپو سلطان کی شبیہ کے ساتھ آر ایس ایس یونیفارم میں ملبوس کلاڈکا پربھاکر بھٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پربھاکر اپنے ہاتھ میں ہتھیار تھامے ہوئے تھے۔ ایک اور تصویر میں اُنھیں ایک یوگا آسن ’سوریہ نمسکار‘ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ بھٹ کی دیگر دو تصویروں کو بھی اہانت آمیز انداز میں پیش کیا گیا۔