فیروزآباد ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم شرپسندوں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مارکر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ یہاں کے 60 فوٹا روڈ پر معمول کی گشت کر رہے تھے ۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل ایس کے گپتا نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جس کی نگرانی علاقہ کے سوپر وائزر کر یں گے اور جلد ہی خاطیوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے والے تھانہ رام گڑھ کے ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک ہاسپٹل سے جاری نہیں کی گئی ہے جس کی بنیاد پر ہی تحقیقات میں پیشرفت کی جائے گی۔