سڈنی27جنوری (سید مجیب کی رپورٹ ) جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک فیجی میں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے 6.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی۔ان جھٹکو ں کے کچھ دیر بارایک اور 5.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کے دونوں جھٹکوں کا مرکز فیجی اور ٹونگا جزائر کے درمیان سمندر کی گہرائی میں 500 کلومیٹر نیچے واقع تھا۔بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے اب تک یہاں سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔