حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) فیڈریشن آندھراپردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فیاپسی) کے زیراہتمام 28 نومبر کو حیدرآباد میں قائم چند صنعتوں میں سوچھ بھارت چلائی جائے گی۔ مسٹر شیوا کمار رنگٹا صدر فیاپسی کے بموجب مہاتما گاندھی کے نظریہ صاف صفائی مہم آج حقیقت میں تبدیل ہورہی ہے۔ اس مہم میں طلبہ اور نوجوان حصہ لیتے ہوئے ملک کو کلین انڈیا برانڈ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ جس سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن ہوگا۔ انھوں نے مہم کے مقصد کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم ہند نے ملک کو کلین بنانے کیلئے گاندھیائی طریقہ پر جو مہم شروع کی ہے اس کو آگے بڑھاکر عوام شعور میں بیدار کرتا ہے۔ صدر فیاپسی نے سینئر وائس پریسیڈنٹ انیل ریڈی، وینم، نریندر مودی وائس پریسڈنٹ اور دیگر نے پوسٹرس کا رسم اجراء انجام دیا۔ انیل ریڈی نے مزید بتایا کہ سوچھ بھارت ابھیان کے ذریعہ فیاپسی اس بات کی کوشاں ہے کہ صنعتی علاقوں میں صفائی برقرار رہے اور ملازمین پر صنعتوں سے نکلنے والی آلودگی کے کوئی مضر اثرات نہ ہوں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 28 نومبر کو 8 بجے صبح سینکڑوں صنعت کار اور صنعتی ملازمین گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیدار، حیدرآباد سٹی پولیس اور اہم شخصیتوں کے اشتراک و تعاون سے فیاپسی مارگ ریڈہلز سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔