حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( فیاپسی ) نے ایف ٹی اے پی سی سی آئی ایکسیلنس ایوارڈ برائے 2016-17 کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 18 اگست 2018 مقرر کی گئی ہے ۔ یہ بات سرینواس صدر ایف ٹی اے پی سی سی آئی کے علاوہ انیل کمار وینم چیرمین ایوارڈس کمیٹی ، بی جی شاستری ، وی ایس راجو ، پاسٹ پریسیڈنٹ ، میلہ جیادیو منیجنگ کمیٹی ممبر اور سنجے کپور سکریٹری جنرل ایف ٹی اے پی سی سی نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید بتایا کہ جملہ 21 مختلف زمروں بشمول صنعت و اختراعی آر اینڈ ٹکنالوجی انفارمیشن ٹکنالوجی ، ٹورازم پرموشن ، چیمبریا اسوسی ایشن یا شخصی کارکردگی سماجی بھلائی یا دیگر شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی والی شخصیتیں بھی درخواستیں دینے کے اہل ہیں ۔۔