فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کا کام تیز کیا جائے

کمشنر بلدیہ کی بوتھ لیول عہدیداروں کو خاص ہدایات
حیدرآباد8 ستمبر ( آئی این این ) جی ایچ ایم سی کمشنر و حیدرآباد ضلع الیکشن آفیسر ایم دانا کشور نے تمام بوتھ سطح کے عہدیداروں اور نگران کار عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ای آر اوز کو فوری رپورٹ کریں اور اس میںکوئی کوتاہی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان احکام کی خلاف ورزی پر ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر سے آئندہ احکام تک تمام بوتھ لیول آفیسرس کو نگران کار عہدیدار کے ساتھ فہرست رائے دہندگان کے ساتھ موجود رہنا چاہئے اور انہیں فوری متعلقہ ای آر اوز سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے ۔ کمشنر بلدیہ نے تمام ای آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ تمام بوتھ لیول آفیسروں اورسپروائزرس کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ دیںتاکہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ای آر اوز کو چاہئے کہ وہ فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کے سارے عمل پر نظر رکھیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو حقیقی ڈپلیکیٹس ‘ مشتبہ اور نام میچ نہ کرنے والوں کی تفصیلات سے واقف کروائیں۔