فہرست رائے دہندگان میں نام نہ ہونے پر جوالہ گٹہ برہم

حیدرآباد7دسمبر(یواین آئی)فہرست رائے دہندگان میں نام نہ ہونے پر بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی جوالہ گٹہ نے برہمی کا اظہار کیا۔تلنگانہ انتخابات کے سلسلہ میں وہ حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے مرکز رائے دہی پہنچیں تاہم فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام نہ پا کر جوالہ برہم ہوگئیں۔ اس واقعہ کی انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ۔انہوں نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں نام نہ پاکر ان کو حیرانی ہوئی ۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ جب ان کا نام ہی فہرست رائے دہندگان میں نہ ہو تو پھر کس طرح انتخابات کے منصفانہ ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔