حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزارت کامرس کے زیر نگرانی کام کرنے والا ادارہ فٹ ویر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد اب رائے درگم میں پندرہ ایکڑ پر محیط کیمپس جس میں لڑکے لڑکیوں کے لیے ہاسٹلس کی سہولت ہوگی ۔ سال برائے 2016-17 تعلیمی سال کے لیے 22 اگست سے آغاز عمل میں آئے گا ۔ ویشالی بسی ڈپٹی منیجر انسٹی ٹیوٹ اس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ فٹ ویر اور رٹیل کی دنیا میں یہ انسٹی ٹیوٹ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کے خواہش مند موبائل نمبرات 8939324827 ۔ 040-85744446/443/445 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ فٹ ویر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کے کورس میں بی ایس سی ان فٹ ویر ڈیزائن اینڈ پروڈکشن اور بی ایس سی ان ریٹیل اینڈ فیشن مرچنڈائزنگ شامل ہیں ۔ یہ کورس صنعتوں میں روزگار کے لیے معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔۔