فوڈ سکیوریٹی کارڈس صرف راشن کیلئے

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) فوڈ سکیوریٹی کارڈس صرف راشن حاصل کرنے کے لئے استعمال ہوں گے۔ یہ کارڈس سرکاری اسکیموں بشمول ڈبل بیڈ روم گھر شادی مبارک، فیس واپسی آسرا پنشن حاصل کرنے کے لئے سلیکشن کرنے کا معیار نہیں ہوں گے۔ وزیر سیول سپلائز ایٹالہ راجندر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فوڈ سکیوریٹی کارڈس کا استعمال صرف راشن کے مقصد کے لئے ہوئے۔ ای راجندر نے محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں فوڈ سکیوریٹی کارڈس کو کمپیوٹرائز اور راشن شاپس پر پوائنٹ آف سل مشینس نصب کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔