فوڈ سکیوریٹی ایکٹ پر عمل آوری

کولکتہ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر امور صارفین ‘اغذائیہ اور عوامی تقسیم نظام مسٹر رام ولاس پاسوان نے آج بتایا ہیکہ جاریہ سال ماہ جون تک 90 فیصد ریاستیں فوڈ سکیوریٹی ایکٹ پر عمل درآمد کریں گی ۔ انہو ںنے کہا کہ فی الحال 11 ریاستوں میں فوڈ سکیوریٹی ایکٹ کو اپنایا ہے اور ماہ جون تک 90 فیصد ریاستیں اختیار کرلیں گی جبکہ مغربی بنگال کے وزیر اغذیہ جیوتی پریہ مولیک نے بتایا کہ ایکٹ عمل آوری کی شروعات ضلع جنوبی ایناج پور میں کی گئی اور 31 اکٹوبر تک پوری ریاست میں یہ ایکٹ نافذ العمل ہوجائے گا ۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کی 9.1 کروڑ آبادی میں سے 6.1 کروڑ آبادی کا سبسیڈی فوڈ پروگرام کے تحت احاطہ کیا جائے گا ۔