فون کالس پر جھگڑا ،شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کے مابین سیل فون کالس کا جھگڑا شوہر کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ نیناوت رمیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق رمیش پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ،جو خواجہ باغ سعیدآباد کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 5 سال قبل اس کی شادی سروجہ نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ ان دنوں دونوں میاں بیوی میں سیل فون کالس کے بارے میں جھگڑا چل رہا تھا اور کل رات بھی دونوں میاں بیوی اس بات پر جھگڑ پڑے جس سے دلبرداشتہ ہوکر نیناوت رمیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس نے اس کی توثیق نہیں کی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔