فون پر بیوی کو تین طلاق : کیس درج

بہرائچ ( یو پی ) ۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے ایک شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے جس نے مبینہ طور پر جہیزمسئلہ پر فون پر اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیا تھا ۔ یہ شخص سعودی عرب میںمقیم ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سبھراج نے کہا کہ چاند بابو نے اپنی بیوی نوری کو 10ستمبر کے دن فون پر تین طلاق دیئے تھے جبکہ خاندان والے لڑکے کے جہیز مطالبہ کو پورا نہیں کیا تھا ۔