ہندوستانی اینڈرائیڈ ڈِیوائسیس کی اجرائی پر غلطی
نئی دہلی۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیٹ سرچ انجن ’’گوگل‘‘ نے اعتراف کیا ہے کہ موبائیل فونس کی کنٹیاکٹ لسٹ (فہرست ِ رابطہ) میں اس کی وجہ سے قدیم اور ازکارِ رفتہ آدھار ہیلپ لائن نمبر نمودار ہوا تھا۔ امریکہ کے سرکردہ انٹرنیٹ ادارہ نے یہ وضاحت بھی کی کہ یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسیس کی کوئی غیرمجاز خلاف ورزی نہیں تھی۔ اس مسئلہ کو آئندہ چند ہفتوں میں حل کرلیا جائے گا۔ گوگل کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمارے داخلی جائزہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ء میں اس وقت کا یو آئی ڈی اے آئی ہیلپ لائن نمبر اور 112 ہنگامی ہیلپ لائن نمبر ہندوستان میں استعمال کے لئے دیئے گئے OEMsمیں اینڈرائیڈ کے اپ ویزاڈسیٹ اپ میں نادانستہ طور پر کوڈ کی گئی تھی اور جب سے ہنوز برقرار ہے۔ فون کے استعمال کنندہ کی کنٹیاکٹ لسٹ میں ممبرس بھی درج ہوتے ہیں چنانچہ ازخود کسی بھی نئے ڈیوائس پر کنٹیاکٹس میں شامل ہوئے ہیں‘‘۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس ضمن میں ہونے والی کسی بھی تکلیف و تشویش پر ہمیں افسوس ہے‘‘۔