نئی دہلی ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اپوزیشن نے مرکز پر عوام کے فونس پر خفیہ نظر رکھنے کا مبہم اور بالواسطہ الزام عائد کیا ہے ۔ کانگریس کے سینئیر لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے فون میں بھی 1800 300 1947 ( نمبر ) ہے ۔ ( جس کو ) مئیں نے وہاں نہیں رکھا تھا ۔ یہ کس نے کیا ؟ بگ برادر اسٹیٹ ؟ جاسوسی کے لیے بہت زیادہ جھانک ہورہی ہے ‘ ۔ تیواری نے لکھا کہ ’ مئیں نے اپنے فون بک میں یہ نمبر نہیں رکھا تھا پھر کہاں سے آگیا ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی ٹرائی کے سربراہ نے اس کی تحقیقات کروائی ہے ‘ ۔ ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی بی جے پی کو اس کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اور کہا کہ ’ اینڈ رائیڈ فونس کی فہرست میں آدھار ہیلپ لائن کے نمبر کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے ‘ ۔ سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ نے کہا کہ ’ حق راز داری اور بائیو میٹرک کے مسائل کا بدستور کوئی جواب نہیں مل سکا ہے ۔
حکومت کے پاس اب بھی اس کا کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ہے ‘ ۔۔