فورم سوجنا مال سے پرپل رن کا اعلان

حیدرآباد ۔ 26ستمبر ( پریس نوٹ ) فورم سوجنا مال نے سی ایس آر پروگرام کے تحت 30ستمبر کو فورم پرپل رن منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ٹی شرٹس کا رسم افتتاح ‘ میڈلس اور 7عدد مالس کا روٹ میاپ کا اجراء کرنے کے علاوہ ایک رن برائے الزیائمر کیلئے رکھا گیا ہے ۔ یہ پروگرامس ملک کے چھ بڑے شہروں میں بیک وقت منعقد کئے جائیں گے ۔ یہ بات مسٹر تنویرشیخ کلیئرہیڈ فا رفورم حیدرآباد ‘ چنائی اور اودے پور نے بتائی ۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد الزائمر مرض پرفورم میں شعور بیدار کرنا ہے کیونکہ اس مرض سے عوام کا دماغ متاثر ہوتا ہے ۔دماغ بہتر رہا تو انسان کی یادداشت مستحکم رہنے کے ساتھ ساتھ زبان اور دیگر اسکلس پر بھی قابو رکھ سکتا ہے ۔فورم مال کا مقصد عوام میں اس مرض سے بچنے اور احتیاطی اقدامات کیلئے شعور پیدا کرنا ہے ۔