فوربس کی بااثر خواتین فہرست میں چار ہندوستانی

نیویارک ۔ 26 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوربس نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل نمبر ایک مقام پر ہیں۔ چار ہندوستانی خواتین ایس بی آئی سربراہ ارون دھتی بھٹاچاریہ ، آئی سی آئی سی آئی بینک سربراہ چندا کوچر ، بائیوکون بانی کرن مجمدار شاہ اور ہندوستان ٹائمز میڈیا سربراہ شوبھنا بھارتیہ بھی اس میں شامل ہیں۔