سرینگر4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر میں سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر فوج کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ فوج کا قافلہ جموں سے سرینگر جا رہا تھا۔ اسی دوران قاضی گنڈ ھ میں بونیگام کے نزدیک دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے ۔ موقع پر پہنچ کر اضافی سکیورٹی فورس نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔