فوج کے خصوصی اختیارات قانون پر فوج کا موقف برقرار

نئی دہلی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فوج اب بھی جموں و کشمیر میں فوج کے خصوصی اختیارات قانون میں کسی نرمی پیدا کرنے کی مخالف ہے حالانکہ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے کہا ہیکہ وہ مرحلہ وار انداز میں متنازعہ قانون کو برخاست کردیں گے اور اس سلسلہ میں فوج سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مفتی سعید کے تبصرہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے فوجی ذرائع نے کہا کہ فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ خصوصی سعودی اختیارات قانون برقرار رہے گا۔