فوج کی فائرنگ میں 2نوجوان ہلاک، ہلاکت کی تحقیقات مکمل

سرینگر۔/27نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے فائرنگ کے واقعہ میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔ ضلع بڈگام کے چھتر گام میں پیش آئے اس واقعہ میں فوجی دستہ ملوث تھا۔ فوج کے ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹر میں ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ حکام کو پیش کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ قانون اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ ایکچیکنگ پوائنٹ پر فوجی دستہ کی فائرنگ میں 2نوجوان فیصل یوسف اور معراج احمد ہلاک اور دیگر 3نوجوان زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ واقعہ 3نومبر کو پیش آیا تھا ۔ اس واقعہ میں 9فوجی اہلکار ملوث ہونے کی اطلاع ہے۔