نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ مسلح فورسس میں کچھ سیاست بازی ہوتی ہے اور فوج کو کسی طرح سیاست سے دور ہی رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فعال اور متحرک جمہوریت کے لیے فوج کو سیاست سے بہت دور رکھنا لازمی ہے۔ جنرل راوت نے جو یوناٹیڈسرویس انسٹی ٹیوشنس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، کہا کہ فوج کو کسی طرح سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔ کچھ عرصہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ فوج کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔ میرے خیال میں ہم انتہائی سکیولر انداز میں کام کررہے ہیں اور یہی بہتر ہے۔