الامین ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے آج ذرائع ابلاغ سے کہا کہ انہیں فوج کو بدنام کرنا چھوڑ دینا چاہئے اور انتباہ دیاکہ اس کو اعلیٰ سطحی غداری سمجھا جائے گا جبکہ صحرائے سینائی میں جہادیوں کو کچلنے کی کارروائی جاری ہے۔ السیسی کا یہ تبصرہ ’’جدید الامین‘‘ شہر کی تقریب افتتاح کے دوران سامنے آیا جو مغربی مصر میں منعقد کی گئی تھی۔ عہدیداروں نے غیرملکی اور مقامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے سینائی میں جاری مہم کی خبروں کی اشاعت کے انداز پر اعتراض کیا تھا۔ حکومت نے ذرائع ابلاغ کو انتباہ دیا کہ صدارتی انتخابات سے پہلے جو جاریہ ماہ مقرر ہیں اور جس میں السیسی کی باآسانی کامیابی متوقع ہے کیونکہ انہیں صرف ایک امیدوار سے مقابلہ ہے جو حال حال تک ان کا پرزور حامی تھا۔ سیسی نے ان کی تقریر کو ٹی وی پر راست نشر کیا گیا، کہا کہ یہ فوج اور پولیس کیلئے نامناسب ہیکہ وہ فوج کو بدنام کرے۔ وہ (سیسی) اس کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔